افضال حسین سہروردی کی ویڈیو نعتوں پر مبنی ویڈیوسی ڈی ریلیز ہو گئی

لاہور (پ ر) معروف نعت خواں محمد افضال حسین سہروردی کی نعتوں پر مشتمل تازہ ویڈیو سی ڈی ’’روز ازل سے میں بھی ہوں یا مصطفی بردا تیرا‘‘ کے نام سے حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس میں 9 نعتیں اور 2 مناقب شامل ہیں۔ وہ اپنے منفرد اور جداگانہ انداز کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ سید فصیح الدین سہروردی کے شاگرد ہونے کی وجہ سے ان کی نعت خوانی بھی عشق رسولؐ کی عمدہ مثال ہے۔