کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے: عارف لوہار

کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے: عارف لوہار

لاہور ( این این آئی) فوک گلوکارعارف لوہار نے کہا ہے کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے ،زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لیے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ا باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا اس وقت تک ممکن نہیں ہوتا جب تک دن رات توجہ کے ساتھ اپنا کام نہ کیا جائے۔ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے۔