فلم انڈسٹری کی تنزلی کے آغاز پر توجہ دی جاتی تو یہ حالات نہ ہوتے : غلام محی الدین

فلم انڈسٹری کی تنزلی کے آغاز پر توجہ دی جاتی تو یہ حالات نہ ہوتے : غلام محی الدین

لاہور ( این این آئی) سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ ماضی میں ہمارے ہاں ایک ہی کہانی کوباربارکئی فلموں میں دکھایا جاتا رہا ہے اور جب پاکستان فلم انڈسٹری ڈوب رہی تھی اس وقت اتنی توجہ نہیں دی گئی اگر ایسا ہوتا تو حالات اس نہج پر نہ پہنچتے َ۔ ہم برسوں سے فلم انڈسٹری کی تباہی کا رونا رو رہے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔