سندھ فیسٹیول کا اختتام، عابدہ پروین کے کلام نے سماں باندھ دیا

ٹھٹھہ (این این آئی) سندھی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے منایا جانے والا سندھ فیسٹیول ٹھٹھہ کے قدیم قبرستان مکلی میں اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب میں صوفیانہ گائیکہ عابدہ پروین کی صوفیانہ کلام پر پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ دو ہفتے جاری رہنے والے سندھ فیسٹیول کا افتتاح پانچ ہزار سال قدیم ورثے موہنجودڑو میں پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا جس کے بعد اس فیسٹیول کی تقریبات سندھ کے مختلف شہروں میں منائی گئیں۔ اختتامی تقریب میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بلاول بھٹو نے اختتامی تقریب سے خطاب بھی کیا۔