تھیٹر ترقی یافتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا : ناصر چنیوٹی

 تھیٹر ترقی یافتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا : ناصر چنیوٹی

لاہور(آئی این پی) سٹیج اداکار ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ تھیٹر کے عروج اور ترقی میں لاہور سے وابستہ پروڈیوسرز کا بہت اہم کردار ہے‘ تھیٹر ترقی یافتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا‘ نئے موضوعات پر فلمیں بنائی جائیں تو فلم انڈسٹری بھی ترقی یافتہ ہو سکتی ہے۔ ہماری دعا ہے کہ فلمی صنعت کی طرح تھیٹر کبھی زوال پذیر نہ ہو اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ہی ہو گا۔ فلمیں بنانے والوں کو چاہئے کہ وہ نئے موضوعات کے مطابق فلمیں بنائیں اور تھوڑی سی ریسرچ کر لیا کریں تو ایک اچھی فلم بن سکتی ہے۔