بھارتی فلموں کی نمائش نے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے:زیبا بختیار

 بھارتی فلموں کی نمائش نے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے:زیبا بختیار

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار زیبا بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش نے ہماری انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے‘ سب کو انڈسٹری کے بچائو کیلئے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ورنہ آنیوالے وقت میں اسٹوڈیوز میں الو بولیں گے۔ بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں اتفاق نام کی کوئی چیز نہیں جس کی وجہ سے دن بدن فلم انڈسٹری زوال پذیر ہوتی جار ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی میں سب سے بڑا ہاتھ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش ہے جس کو ہر صورت روکنا ہو گا۔