اچھی فلمیں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے: مصطفی قریشی

اچھی فلمیں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے: مصطفی قریشی

لاہور ( این این آئی) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ ہم ماضی کی ناکامیوں کا بھلا کر اگر مستقبل کی طرف توجہ دیں تو ہمیںاچھا اور بہتر کام کرنے کا موقع ملے گا ، اچھی فلم بنانے کیلئے اچھے اور جاندار سکرپٹ کی ضرورت ہے، ہمیں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہیے جو مٍوجودہ حالات میں بھی اچھی فلمیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ٹیلی ویژن کی طرح فلموں میں بھی اچھے موضوعات کی ضرورت ہے، پاکستان میں اچھی اور معیاری فلموں کی وجہ سے ہی فلم انڈسٹری کی بحالی کا عمل مکمل ہوگا جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پزیرائی ملے گی ۔پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو اس بات کا خواہشمند ہے کہ اسے بھر پور مواقع ملیں ۔