انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے کیلئے معیاری فلمیں بنانا ہونگی:شان

 انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے کیلئے معیاری فلمیں بنانا ہونگی:شان

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار شان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے کیلئے زیادہ فلمیں بنانے کی بجائے معیاری فلمیں بنانا ہونگی‘ میں سمجھتا ہوں ایک سے زیادہ فلم ساز بھی اگر مل کر کوئی اعلی معیار کی فلم بنا لیں تو یہ بہت فائدہ مند ہوگا۔فلم انڈسٹری کی دوبارہ رونقیں بحال کرنا کوئی مشکل کام نہیں صرف سنجیدگی اور معیار کی ضرورت ہے۔اگر ہم معیار اور سنجیدگی پر عمل کر لیں تو سالوں نہیں مہینوں میں انڈسٹری کو دوبارہ مضبوط کیاجا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فلم سازوں کو انڈسٹری کی بہتری کیلئے مل کر حکمت عملی بنانی چاہئے۔