فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : صائمہ خان

فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : صائمہ خان

لاہور (آئی این پی) اداکارہ صائمہ خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ میرے مزاج کے مطابق جب کوئی فلم بنوں گی تو ضرور کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ چند سال قبل سٹیج ڈرامہ اپنی اصل ڈگر سے ہٹ گیا لیکن کچھ لوگوں کی محنت کی وجہ سے آج دوبارہ ٹریک پر آ چکا ہے اس لئے میں بھی مسلسل تھیٹر ڈراموں میں کام کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے مزاج کے مطابق بننے والی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تو ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کروں گی اور میں بھی چاہتی ہوں کہ ہمارے سٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہوں۔