ترلے اور منتوں سے فلموں میں کام نہیں کروں گی : لیلیٰ

ترلے اور منتوں سے فلموں میں کام نہیں کروں گی : لیلیٰ

لاہور (آئی این پی) اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ میں ترلے اور منتوں سے فلموں میں کام نہیں کروں گی‘ ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اورآئندہ بھی معیار ہی میری پہلی اور آخری ترجیح ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں جو فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کیلئے ہدایت کاروں کے اردگرد چکر لگاتی رہتی ہیں لیکن میں نے کبھی ایسا نہیں کیا کیوں کہ میں سفارش اور منتیں کر کے کام کرنیوالوں میں سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جب کسی بھی اداکارہ کو خود پراعتماد ہوتا ہے تو اسے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہوتی اور مجھے بھی خود پر اعتماد ہے۔