میاں فرزند کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

 میاں فرزند کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

لاہور (کلچرل رپورٹر) ایشیئن کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے باب سرکس اور فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن اور فلم ڈسٹری بیوٹر کے سابق چیئرمین میاں فرزند علی محروم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے الحمراءمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت لکی ایرانی سرکس کے چیف ایگزیکٹو میاں راشد فرزند نے کی۔ اظہارخیال کرنیوالوں میں سہیل ضیاءبٹ، ظفر ناگرا ایم پی اے، ملک محمد حسین، جاوید رضا، اصغر علی کوثر اور سہیل بخاری تھے۔ مقررین نے میاں فرزند علی کی شخصیت اور ان کی خدمات میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری کے فروغ کے کارہائے نمایاں انجام دئیے۔ اس موقع پر لکی ایرانی سرکس کے فنکاروں نے دلچسپ آئٹم بھی پیش کئے۔ اداکارہ نادیہ علی، مہمرحمن، شوکت علی، سحرعلی اور فخریہ خان نے بھی پرفارم کیا۔