لیجنڈری اداکار وحید مراد کی برسی کی تقریب آج ہو گی

لیجنڈری اداکار وحید مراد کی برسی کی تقریب آج ہو گی

 لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان وحیدی آرٹسٹ پروموٹر سید وحیدالحسن شاہ نے محرم الحرام کے احترام میں لیجنڈری ہیرو وحید مراد کی 29ویں برسی کی تقریب 23 نومبر کی بجائے آج 15 نومبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تقریب آج بعد دوپہر ایک بجے پنجابی کمپلیکس (قذافی سٹیڈیم) میں منعقد ہو گی جس کی صدارت مصطفےٰ قریشی کریں گے۔ مہمان خصوصی فلمسٹار شاہد ہوں گے۔ اظہارخیال کرنے والوں میں سیدنور، رخسانہ نور، اسلم ڈار، حبیب، ثمینہ پیرزادہ، اعجاز درانی، عدیل برکی، دردانہ رحمن، اختر شاد اور بہار بیگم ہونگی۔