فلم انڈسٹری کے حالات سب مل کر بہتر بنا سکتے ہیں : سیدنور

 فلم انڈسٹری کے حالات سب مل کر بہتر بنا سکتے ہیں : سیدنور

 لاہور (کلچرل رپورٹر) ہدایت کار، رائٹر، پروڈیوسر اور پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین سیدنور نے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری کے حالات اس صورت میں بہتر ہو سکتے ہیں کہ سب مل کر اس کی بہتری کیلئے کوشش کریں۔ انہوں نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ اس عہدے کے ساتھ انصاف کروں اور فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کروں۔