طالبہ اغوا کیس : اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

 طالبہ اغوا کیس : اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے طالبہ اغواءکیس میں اداکارہ صوفیہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اداکارہ صوفیہ مرزا اوراس کی بہن مریم مرزا طالبہ فاطمہ کے اغواء کیس میں ملزم ہیں اور انہوں نے فاضل عدالت سے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔گزشتہ روز اداکارہ کی کونسل نے عدالت کو بتایا کہ اغوا کا الزام بے بنیاد ہے ۔صوفیہ بے گناہ ہے ، الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔مدعیہ کے وکیل نے کہا کہ اداکارہ نے فاطمہ کو اغوا کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ ملزمان نے مغویہ فاطمہ پر دباﺅ ڈالا کہ اپنے بیان سے منحرف ہو جائے۔وکلا کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔