تخیلاتی دنیا پر مبنی ہالی ووڈ فلم اوزدی گریٹ اینڈ پاورفل کا ٹریلر جاری کردیاگیا،فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی

تخیلاتی دنیا پر مبنی ہالی ووڈ فلم اوزدی گریٹ اینڈ پاورفل کا ٹریلر جاری کردیاگیا،فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان جادوگرکے گرد گھومتی ہے جوجادوئی کرتب سےسرکس میں آئے لوگوں کو محظوظ کرتاہے،اپنے اسی کام کےدوران نوجوان گرم ہوا کے غبارے کا سفرکرتاہے اورگرد کے طوفان کا شکارہوکرانسانی دنیا سے دورچڑیلوں کے چنگل میں پھنس جاتاہے جہاں اسے مختلف واقعات کا سامنا کرنا پڑتاہے،فلم کے ڈائریکٹر سیم ریمی ہے جبکہ جیمز فرینکو،مائیکل ولیمز نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں، اوز دی گریٹ اینڈ پاور فل آئندہ سال مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی