بھارتی فلموں کی نمائش بند کی جائے :ہدایتکار الطاف

بھارتی فلموں کی نمائش بند کی جائے :ہدایتکار الطاف

لاہور (کلچرل رپورٹر)ہدایتکار الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کو بند کیا جائے تاکہ مقامی فلم انڈسٹری ترقی کرسکے۔ اپنے طویل فلمی کیریئر میں فلم انڈسٹری کے اتنے برے حالات کبھی نہ دیکھے جو اب ہیں ۔ آج فنانسر فلم بنانا چاہتے ہیں مگر وہ سرمائے کا تحفظ چاہتے ہیں۔