کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بڑا کوئی استاد نہیں : نگار چوہدری

کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے  بڑا کوئی استاد نہیں : نگار چوہدری

 لاہور( این این آئی)اداکارہ نگار چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بڑا کوئی استاد نہیں ، اگر آج ہم ترقی پذیر ممالک میں شامل ہیں تو اسکی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہم نے دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کرچلنا نہیں سیکھا ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگار چوہدری نے کہا کہ ہر چھوٹے بڑے کا احترام کرتی ہوں اور اسکے نتیجے میں مجھے بھی احترام دیا جاتا ہے ،سیکھنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی اور اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنی کی کوشش کرتی ہوں۔