شاہ رخ کے تیسرے بچے کی ماں ان کی اہلیہ نہیں ہونگی : بھارتی میڈیا کا دعویٰ

شاہ رخ کے تیسرے بچے کی ماں ان کی اہلیہ نہیں ہونگی : بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ممبئی (اے پی اے) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان تیسرے بچے کے باپ بننے والے ہیں لیکن ان کے پیدا ہونے والے بچے کی ماں ان کی اہلیہ نہیں کوئی اور خاتون ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری نے اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کے لئے”سروگیٹ“ کا طریقہ استعمال کیا جس کے لئے وہ ایک دوسری خاتون سے رقم کے عوض شاہ رخ خان کے تولیدی مادے سے بچے کی پیدائش کروائیں گی اور انہوں نے اس سارے عمل کو انتہائی خفیہ بھی رکھا جب کہ شاہ رخ خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے گھر نئے مہمان کی آمد بیٹے کی صورت میں جولائی میں متوقع ہے ،دوسری جانب شاہ رخ خان کا 15 سالہ بیٹا آریان اور 13 سالہ بیٹی سوہانا بھی اپنے نئے بھائی کی آمد پر کافی خوش ہیں۔1991میں شادی کے بدھن میں بندھنے والے شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ نے تیسرے بچے کی ”سروگیٹ“ کے ذریعے پیدائش کے لیے اسی ڈاکٹرسے مشاورت کی جس نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور کرن راو¿ کو ان کے بیٹے ”آزاد“ کی پیدائش کے دوران خدمات فراہم کی تھیں۔