زارا اکبر سٹیج ڈرامہ ”چھمک چھلو “ میں مصروف

زارا اکبر سٹیج ڈرامہ ”چھمک چھلو “ میں مصروف

 لاہور(کلچرل رپورٹر)نامور اداکارہ زارا اکبر شالیمار تھیٹر میں پیش کئے جانےولے سٹیج ڈرامہ ”چھمک چھلو “ میں پرفارمنس دے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں شاید اسٹیج کی واحد اداکارہ ہوں جس نے پنجاب کے تمام شہروں کے تھیٹرز پرپرفارمنس دی ہے اور لوگ میری پرفارمنس دیکھنے کےلئے بار بار اپنے شہر میں آنے کیلئے اصرار کر تے ہیں جو میرے لئے باعث فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا معیاری کام ہی میری پہچان ہے اور میں ہمیشہ اس پر کاربند رہوں گی۔