روبی انعم نے انگلینڈ سے واپسی پرشوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دیا

روبی انعم نے انگلینڈ سے واپسی پرشوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دیا

لاہور( کلچرل رپورٹر)اداکارہ روبی انعم نے انگلینڈ سے واپسی کے بعد اپنی شوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ انگلینڈ میں ایک ٹی وی پروگرام کے سلسلہ میں روانہ ہوئی تھیں جو انتہائی کامیاب رہا ۔ انہوں نے واپسی پر ٹی وی پر دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے تھیٹر سے دور ہوں ۔ لیکن جہاں تک اسے خیر باد کہنے کا سوال ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا کیونکہ اسٹیج ہی میری پہچان ہے ۔