جاوید شیخ کی فلم ” وجود “ کی پوسٹ پروڈکشن کا کام شروع
لاہور( این این آئی)سینئر اداکار جاوید شیخ کی فلم ” وجود “ کی پوسٹ پروڈکشن کا کام شروع کر دیا گیا ۔ فلم کے پروڈیوسر اور ہدایتکار جاوید شیخ ہیںجبکہ انکی صاحبزادی مومل شیخ نے معاون ہدایتکار کردار نبھایا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ فلم کے تمام شعبوں کا کام مکمل ہونے کے بعد اسکی نمائش کے لئے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔