میرا آئندہ ماہ مقدس مقامات کی زیارت اور عمرہ کی ادائیگی کےلئے روانہ ہونگی
لاہور( این این آئی) لالی ووڈ سٹار میرا آئندہ ماہ مقدس مقامات کی زیارت اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ آئندہ ایران روانہ ہوں گی جہاں وہ مقدس مقامات کی زیارت کریں گی جس کے بعد وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہو جائیں گی ۔