ٹیلی پروڈکشن شروع کر دی، نئی ڈرامہ سیریل شائقین کو پسند آئیگی : احسن خان

ٹیلی پروڈکشن شروع کر دی، نئی ڈرامہ سیریل شائقین کو پسند آئیگی : احسن خان

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار، ماڈل اور کمپیئر احسن خان نے ٹیلی پروڈکشن شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل پروڈیوس کر رہا ہوں جس میں خود اداکاری بھی کر رہا ہوں۔ سیریل کا سبجیکٹ اچھا ہے۔ امید ہے کہ میری اداکاری کی طرح میرے پرستار میری پروڈکشن بھی پسند کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مجھے ہم ٹی وی کی طرف سے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’’موسم‘‘ میں بہترین اداکاری پر بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ ملا ہے جو میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ لو ان ہالینڈ میری پہلی فلم تھی۔ دیگر مقبول فلموں میں نکاح، گھر کب آؤ گے، عشق خدا، دل میرا دھڑکن تیری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی پر اداکاری کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے ’’ہنس کی چال‘‘ سے آغاز کیا۔ بڑی سکرین کی اپنی ایک اہمیت ہے۔ بدقسمتی سے کچھ عرصے سے پاکستان کی فلم انڈسٹری کے حالات اچھے نہیں جس پر مجھے بہت افسوس ہے۔