شاعر باصر سلطان کاظمی کے ’’کلیات شجر ہونے تک‘ کی تقریب پذیرائی

لاہور (کلچرل رپورٹر) ادبی تنظیم ’’وجدان‘‘ کے زیراہتمام برطانیہ میں مقیم شاعر باصر سلطان کاظمی کی کلیات ’’شجر ہونے تک‘‘ کی تقریب پذیرائی گذشتہ روز الحمرا ہال نمبر3 میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت معروف افسانہ نگار انتظار حسین نے کی۔ مہمان خصوصی معروف شاعر ڈاکٹر خورشید رضوی تھے۔ اظہارخیال کرنے والوں میں ڈاکٹر سعادت سعید، عباس تابش، سعود عثمانی، ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر صغریٰ صدف، ڈاکٹر شیرعلی، ڈاکٹر ساجد علی، ارشد لطیف، جاوید اعوان شامل تھے۔ نظامت صوفیہ بیدار نے کی۔ تلاوت کلام پاک ممتاز ملک نے کی۔