رواں برس میری 5 نئی فلمیں پیش کی جائیں گی : ہمایوں سعید

رواں برس میری 5 نئی فلمیں  پیش کی جائیں گی : ہمایوں سعید

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ رواں برس میری 5نئی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام فلموں میں مختلف نوعیت کے کردار ہیں جو عوام کو پسند آئیں گے۔ہمایوں سعید کی نئی فلموں میں یلغار،کمبخت ،ارتھ ٹو،جوانی پھر نہیں آنی اور ہمایوں کی ایک ذاتی فلم شامل ہے۔ماضی میں ہمایوں سعید کی فلمیں انتہا اور میں ہوں شاہد آفریدی عوام نے بہت پسند کی تھیں۔