بھارت: وینا ملک کا شو آن ائیر ہونے سے پہلے ہی چینل بند

نئی دہلی(نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں پاکستانی اداکارہ وینا ملک کیلئے دلہے کی تلاش کا شو آن ائیر ہونے سے پہلے ہی کو نامعلوم وجوہات پر چینل کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا کو دئیے گئے ایک بیان میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی انتظامیہ کی طرف سے باقاعدہ آگاہ نہیں کیا گیا ہے لیکن انہیں بہت افسوس ہوا ہے۔وینا ملک کے لئے دولہے کی تلاش کے شو کو \\\"وینا کا وواہ \\\"کا نام دیا گیا تھا اور اس میں اکہتر ہزار مردوں نے وینا سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔