ڈرامہ ”بارہ مصالحے“ بازی لے گیا

ڈرامہ ”بارہ مصالحے“ بازی لے گیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)ہدایتکار اظہر ملک کا تیار کردہ ڈرامہ ”بارہ مصالحے“بزنس کے لحاظ سے بازی لے گیا۔یہ ڈرامہ محفل تھیٹر میں جاری ہے جس میں اداکارہ نداچودھری،ہنی شہزادی،دعا قریشی،سدرہ نور،اکرم اُداس،طاہر نوشاد،سلیم البیلا،عامر سوہنا ،واجد خان اور دیگر شامل ہیں۔ہدایتکار اظہر ملک نے بتایا کہ میرایہ ڈرامہ کہانی اور اداکاری کے لحاظ سے بہت اچھا بزنس کررہا ہے، میری کوشش ہے کہ ایسی کہانی پیش کی جائے جو کہ فیملیز کے لیے بہترین ہو بچے بوڑھے اور جوان اس کو یکساں پسند کریں ۔مجھے خوشی ہے کہ اس ڈرامے کا بزنس سب سے بہتر جارہا ہے،جس سے میرے پروڈیواسحاق چودھری بھی بہت خوش ہیں۔