بابر تھیٹر میں آج شب امدادی شو ہوگا
ملتان (سٹاف رپورٹر) بابر تھیٹر انتظامیہ کی جانب سے آج شب 10 بجے امدادی شو ہوگا جس میں تینوں تھیٹروں کے فنکار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور ڈرامہ سے حاصل ہونے والی آمدنی بکنگ کلرک محمد سعید کو دی جائے گی۔ واضح رہے کہ بیٹی کی شادی کے لئے محمد سعید نے امدادی شو کے انعقاد کے لئے تھیٹر انتظامیہ کو درخواست دی تھی۔