شاہدہ منی نے پی ٹی وی کے پروگرام ’’میرے ندیم‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ شاہدہ منی کراچی میں پی ٹی وی اور دیگر نجی چینلز کے پروگراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔ گزشتہ رات پی ٹی وی کے پروگرام ’’میرے ندیم‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔ پروگرام کے میزبان فلمسٹار ندیم بیگ ہیں جبکہ مہمان گلوکارہ شاہدہ منی اور اداکار معین اختر تھے۔ پروگرام آئندہ اتوار کو رات 10 بجے آن ائیر ہوگا۔