ہاروی وائن سٹین پر جنسی ہراس کے الزامات آسکر اکیڈمی کا ہنگامی اجلاس طلب

ہاروی وائن سٹین پر جنسی ہراس کے الزامات آسکر اکیڈمی کا ہنگامی اجلاس طلب

لندن (بی بی سی رپورٹ) فلمی دنیا کے معروف ترین ایوارڈز آسکرز دینے والے ادارے نے ہالی وڈ کے معروف فلم پروڈیوسر ہاروی وائن سٹین پر جنسی ہراس کے الزامات لگنے کے بعد ان کے مستقبل کے بارے میں بات چیت کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کا کہنا ہے کہ وائن سٹین پر جنسی ہراسگی کے الزامات ناخوشگوار ہیں۔ برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس یا بافٹا نے پہلے ہی ہاروی کی رکنیت معطل کر دی ہے۔