فرحان سعید کی فلمی دنیا میں انٹری

فرحان سعید کی فلمی دنیا میں انٹری

ملتان(شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکار فرحان سعیدبہت جلد ایک نئی فلم کے ساتھ بڑی اسکرین پر ڈیبیو کرتے نظر آئیں گے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس فلم کے مرکزی اداکار ہوں گے۔اس فلم کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی ہے اور وہ اس فلم کی ہدایات بھی دیں گے، یہ ایک ڈائیریکٹر کی حیثیت سے ان کی پہلی فلم ہوگی۔اب تک اس فلم کی مرکزی اداکارہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔، تاہم امید ہے کہ جلد اس کا اعلان کیا جائے گا۔خلیل الرحمٰن نے اب تک جتنی بھی کہانیاں تحریر کیں ان سب سے شائقین کو بیحد متاثر کیا ہے، ان کے تحریر کردہ ڈرامے ’پیارے افضل‘، ’صدقے تمہارے‘ اور ’میرا نام یوسف‘ سب ہی کامیاب ثابت ہوئے۔انہوں نے رواں سال ریلیز ہوئی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی کہانی بھی تحریر کی، جو باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔اگر بات فرحان سعید کی کی جائے تو انہوں نے ’اڈاری‘ ڈرامے میں اپنے کردار سے سب کو خوب متاثر کیا تھا، اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اداکارہ عروہ حسین نظر آئیں تھی۔