اسرائیلی اداکارہ نازی جرمنی کے مظالم پر بننے والی فلم میں کاسٹ

اسرائیلی اداکارہ نازی جرمنی کے مظالم پر بننے والی فلم میں کاسٹ

ملتان(شوبز ڈیسک) رواں برس ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم ’ونڈر ویمن‘ کی اداکارہ گال گدوت نازی جرمنی کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر بننے والی فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ گال گدوت میڈ رور پکچرز کے بینر تلے جنگ عظیم دوئم کے دوران نازی جرمنی کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر بننے والی فلم ’رون‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ریان اور مٹ فرپو کی تحریر کردہ اس فلم کی کہانی جنگ عظیم دوئم کے دوران نازی جرمنی کی فوج کی جانب سے یہودیوں اور دیگر افراد کے خلاف نسل پرستانہ قتل عام پر مبنی ہے۔فلم کی کہانی نازی جرمنی کے ڈیتھ اسکواڈ کے ایک افسر کے گرد گھومتی ہے۔