صحافی ،فلمساز اور بزنس مین جاوید چوہدری انتقال کرگئے‘ اوکاڑہ میں سپرد خاک

لاہور (اے پی پی) آسڑیلیا سے آئے صحافی، فلمساز اور بزنس مین جاوید چوہدری اوکاڑہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔مرحوم کی عمر 56برس تھی۔ ان کے گاﺅں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم تھے مرحوم نے 20برس قبل سید نور کو ڈائریکٹر لیکر اردو فلم ”قسم“ بطور فلمساز بنائی تھی۔ پہلی مرتبہ سلیم شیخ اور ارم حسن کو متعارف کرایا تھا۔مرحوم ان دنوں اپنا ایک پروڈکشن ادارہ بناکر ٹی وی ڈرامے اور فلم بنانے کی بھی منصوبہ کررہے تھے۔جاوید چوہدری کو شو گر اور بلڈ پریشر کا مرض لاحق تھا۔