اداکار سدھیر کی برسی 19 جنوری کو منائی جائیگی

اداکار سدھیر کی برسی 19 جنوری کو منائی جائیگی

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارسدھیرکی 21 ویں برسی19 جنوری کو منائی جائیگی۔ سدھیر 1922ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام شاہ زمان آفریدی تھا لیکن فلم انڈسٹری میں احتراماً انہیںلالہ سدھیر کہاجاتاتھا ۔ انہوں نے 200سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔سدھیر کی معروف فلموں میں’’ دلا بھٹی‘ ماہی منڈا،یکے والی، سسی، باغی، ماں پتر،جی دار‘‘اور دیگر قابل ذکر ہیں۔وہ 19جنوری1997ء کوانتقال کر گئے تھے۔