وینا ملک ’’جینا تیرے نال‘‘ میں ہیروئن ہونگی

وینا ملک  ’’جینا تیرے نال‘‘ میں  ہیروئن ہونگی

لاہور (کلچرل رپورٹر) ہدایت کار شہزاد رفیق فلم ’’محبتاں سچیاں‘‘ کی کامیابی کے بعد نئی فلم ’’جینا تیرے نال‘‘ بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں ہیروئن کا کردار وینا ملک ادا کریں گی جبکہ ان کے مدمقابل ہیرو کا کردار عدنان خان ادا کریں گے۔ فلم کا میوزک وجاہت عطرے ترتیب دے رہے ہیں میوزک پر کام 13 جنوری سے شروع ہوگا۔ نغمہ نگار ریاض الرحمن ساغر ہیں۔ فلم کی شوٹنگ یکم مارچ سے ہوگی۔