انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلئے فلم بنائوں گی: اداکارہ میرا

انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلئے فلم بنائوں گی: اداکارہ میرا

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا نے فلم پروڈیوس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری بحران کا شکار ہے اوراسے اچھی فلمیں پروڈیوس کرکے ہی بحران سے نکالا جاسکتا ہے۔ نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد فلم شروع کر رہی ہوں جس میں‘ میں خود اداکاری بھی کروں گی۔