پی ٹی وی قائداعظمؒ کے یوم پیدائش پر خصوصی پروگرام پیش کرے گا

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلیویژن بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے یوم پیدائش 25 دسمبر پر جو خصوصی پروگرام پیش کرے گا ان میں مشاعرہ خصوصیت سے قابل ذکر ہے۔ یہ مشاعرہ پی ٹی وی لاہور سنٹر شعبہ حالات حاضرہ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر افتخار مجاز ریکارڈ کریں گے۔ یہ مشاعرہ 25 دسمبر کو پی ٹی وی نیوز سے آن ائر ہو گا۔