ہدایتکار سنگیتا نے اپنی آنیوالی فلموں کیلئے نئے ہیروز کی تلاش شروع کر دی

ہدایتکار سنگیتا نے اپنی آنیوالی فلموں کیلئے نئے ہیروز کی تلاش شروع کر دی

لاہور(آئی این پی) ہدایتکار سنگیتا نے اپنی آنیوالی فلموں کیلئے نئے ہیروز کی تلاش شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق سنگیتا رواں سال مزید4اردو اور پنجابی فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی کر ری ہیں جسکے لیے سنگیتا نے پرانے ہیروز کی بجائے اپنی نئی فلموں کیلئے نئے ہیروز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس کیلئے وہ آج کل مختلف ماڈلزسے بھی ملاقاتیں کر رہی ہیں جن کو اپنی آنیوالی فلموں میں کاسٹ کر ینگی اور ایک فلم پر آئندہ ماہ سے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔