معیاری کام سے سٹیج ڈراموں کے شائقین کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے: آفر ین خان

معیاری کام سے سٹیج ڈراموں کے شائقین کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے: آفر ین خان

لاہور(آئی این پی)اسٹیج اداکارہ آفر ین خان نے کہا ہے کہ فحاشی اور عریانی سے نہیں معیاری کام سے ہی اسٹیج ڈراموں کے شائقین کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے‘ جب تمام فنکار اس بات کا فیصلہ کر لیں گے کہ ہم نے صرف معیاری کام کرنا ہے تو پھر ڈارموں میں فحاشی اور عریانی کا تصور بھی نہیں رہے گا‘ میں اپنے کام سے مطمئن ہوں اور شائقین بھی میرے کام کو سراہتے ہیں۔جب سے اسٹیج کی دنیا میں آئی ہوں میں پیسے کی بجائے شہرت کی تلاش میں ہوں اور کبھی بھی کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس سے اسٹیج کا معیار متاثر ہو بلکہ ہمیشہ وہی کیا ہے جو شائقین پسند کرتے ہیں۔