اداکارہ میرا این اے 246 کراچی میں تحریک انصاف کے امیدوار کیلئے ووٹ مانگیں گی

اداکارہ میرا این اے 246 کراچی میں  تحریک انصاف کے امیدوار کیلئے ووٹ مانگیں گی

اسلام آباد (آن لائن) اداکارہ میرا این اے 246 کراچی میں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کے لئے ووٹ مانگنے جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے ریحام خان کے جذبے کو سراہتے ہوئے خود بھی تحریک انصاف کی حمایت میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پہلے مرحلے میں وہ کراچی میں عمران خان کے امیدوار قومی اسمبلی کے لئے خواتین سے گھر گھر جا کر ووٹ مانگیں گی ۔ دورے کا آغاز وہ 19 اپریل سے کریں گی۔