پاکستان کی فلم انڈسٹری نازک حالات سے گزر رہی ہے:سنگیتا

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم فیڈریشن کی چیئرپرسن سنگینا نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری انتہائی نازک حالات سے گزر رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے بھی ماضی کی حکومتوں کی طر اس کی بحالی کے صرف وعدے ہی کئے ہیں۔ عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے کارکن فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں حکومت کو چاہئے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کرے۔