وزیراعظم کی طرف سے ملنے والی امداد منصفانہ تقسیم کی جائے: قیصر ثناءاللہ

لاہور (کلچرل رپورٹر) سینما مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے وفاقی گورنمنٹ کی طرف سے ملنے والی امداد کا پچاس فیصد حصہ حاصل کرنے کیلئے سر پر کفن باندھ لیا ہے ان خیالات کا اظہار سینما مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناءاللہ خان نے وائس چیئرمین ملک عاشق سیکرٹری محمد بشیر سرپرست اعلیٰ عبدالحمید بٹ گوشی بٹ کی موجودگی میں کیا سب عہدےداروں نے کہا کہ ہم نہ کسی کا حصہ کھائیں گے اور نہ کسی کو اپنا حصہ کھانے دیں گے صدر اور وزیراعظم کی طرف سے ملنے والی امداد فلم اور سینما انڈسٹری منصفانہ طور پر تقسیم ہونی چاہئے فلم اور سینما انڈسٹری دونوں ہی ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں۔