معروف کلاسیکل گائیگ استاد سلامت علی خاں کی نویں برسی منائی گئی

لاہور (کلچرل رپورٹر) شام چوراسی گھرانے کے معروف کلاسیکل گائیک استاد سلامت علی خاں کی نویں برسی گزشتہ روز منائی گئی۔ اس حوالے سے ان کے بیٹے استاد شفقت علی خاں کے گھر پر قرآن خوانی ہوئی اور ان کی مغفرت کی دعا کی گئی۔ ریڈیو اور مختلف ٹی وی چیلنز نے ان کی برسی کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کئے۔ ان کی شاندار خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا۔