جاوید شیخ اور بہروز سبزواری اپنے بیٹوں کو فلموں میں متعارف کرائیں گے

لاہور (اے پی پی)فلمسٹار جاوید شیخ اور ٹی وی اداکار بہروز سبزواری جلد اپنے اپنے بیٹوں کو فلموں میں متعارف کرائیں گے۔دونوں کے بیٹے ان دنوں امریکہ سے اداکاری، اسکرپٹ اور ڈائریکشن میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔دونوں تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان آ کر عملی تربیت کا آغاز کریں گے۔اس سلسلے میں جاویدشیخ پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ اب تعلیم یافتہ فنکار ہی ہمار مستقبل ہیں اور ان کی شمولیت سے فلم اور ڈر امہ کو نئی راہیں ملیں گی۔