گانے میں شاعری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے : وارث بیگ

گانے میں شاعری ریڑھ کی ہڈی  کی حیثیت رکھتی ہے : وارث بیگ

لاہور(آئی این پی) نامور گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ گانے میں شاعری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،مجھے جتنا بھی مقبولیت ملی اس میں ریاض الرحمن ساغر مرحوم کی شاعری کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔اداکاری کا شوق نہیں اور نہ ہی اس کیلئے وقت ہے۔ میری زیادہ توجہ صرف گلوکاری کی طرف ہے۔ مجھے ریاض الرحمان ساغر مرحوم کے گانوں سے مقبولیت ملی اور گانے میں شاعری ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور اچھی شاعری سے گلوکار کو بھی گانے میں تسکین ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گلوکارہ سائرہ نسیم‘ فریحہ پرویز‘ حمیرا ارشد کے ساتھ گانا گانے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔