سٹیج ڈراموں میں فحش رقص، بیہودہ جگتیں، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بن گئے

سٹیج ڈراموں میں فحش رقص، بیہودہ جگتیں، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بن گئے

لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں میں فحش رقص اور بیہودہ جگتوں کی شکایات نے تھیٹر کے امیج کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اداکار مسعود اختر اور عرفان کھوسٹ نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کے دوران کیا۔ اداکار مسعود اختر نے کہا کہ فحاشیا ور عریانی کے باعث کوئی شہری سٹیج ڈرامہ دیکھنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ اب فیملیاں سٹیج ڈراموں سے دُور ہو گئی ہیں۔ میں نے بہت سے سٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے مگر آج کل سٹیج ڈراموں کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے اس میں کام نہیں کر سکتا۔ اداکار، رائٹر اور ڈائریکٹر عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ سٹیج ڈراموں کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس میں سے رائٹر اور ڈائریکٹر کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ ڈرامہ اب جگاتوں اور فحش رقص پر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ سٹیج ڈرامے کو بچانے کیلئے کردار ادا کریں۔