امریکی ریاست میں سالانہ ورلڈ آئس آرٹ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا

امریکی ریاست میں سالانہ ورلڈ آئس آرٹ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا

امریکی ریاست الاسکا کے شہرفیئربینکس میں سالانہ ورلڈ آئس آرٹ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگ برف سے بنے فن پاروں کو دیکھنے کیلئے بڑی تعدا دمیں یہاں کا رخ کر رہے ہیں، چمپئن شپ میں مختلف ممالک کے مجسمہ ساز شریک ہیں ، جو برف سے کئی طرح کے مجسمے تراش کر اپنی صلا حیتوں کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیںاس فیسٹیول میں بر ف سے بنے ان مجسموں کو نمایاں کر نے کیلئے ان پر رنگ بر نگی لائٹس بھی روشن کی گئی ہے، چمپئن شپ 29مارچ تک جاری رہے گی۔