فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ نہیں وسائل کی کمی ہے:سارہ لورین

فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ نہیں  وسائل کی کمی ہے:سارہ لورین

لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ نہیں وسائل کی کمی ہے‘پوجابھٹ اور مہیش بھٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی فلم ’’کجرارے‘‘ میں کام کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ‘ مجھے امید ہے کہ میں آئندہ مستقبل میں بھی پوجا اور مہیش بھٹ کی ٹیم کا حصہ بنوں گی ۔ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کامیابی کے لیے جہاں اداکاری کے ساتھ رقص بہت ضروری ہے اسی طرح بالی وڈ فلم انڈسٹری میں تعلیم یافتہ نئے لوگوں کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔