کل پاکستان مشاعرہ 23 مارچ کو ہو گا

لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل یوم پاکستان کے حوالے سے نوجوانوں کے کل پاکستان مشاعرے کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ مشاعرہ 23 مارچ کو شام 7 بجے الحمرا ہال نمبر 3 میں ہو گا۔ اس مشاعرے میں ملک بھر سے 25 سے 30 سال تک کی عمر کے شعرا¿وشاعرات شرکت کر سکتے ہیں مشاعرے میں شرکت کے لئے ہر شاعر اپنی 4 غزلیں، شناختی کارڈ کی کاپی اور اپنا موبائل نمبر18مارچ تک لاہور آرٹس کونسل کو ارسال کر دیں۔