فیصل آباد میں سٹیج اداکاروں کا اے سی آفس کے باہر مظاہرہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سٹیج اور تھیٹر اداکاروں نے پابندی کے خلاف اے سی سٹی کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اے سی سٹی کے دفتر کے باہر نعرہ بازی کی۔ درجنوں مردوخواتین سٹیج اداکاروں کو نازیبا حرکات اور ذومعنی فقرے کہنے پر بین کر دیا تھا۔ درجنوں مرد و خواتین اداکاروں نے مظاہرہ کے دوران مطالبہ کیا کہ پابندی کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔